نئی دہلی،02؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش میں آندھی طوفان نے ایک بار پھر تباہی مچائی ہیشکروار کی دیر شام کو آئے آندھی طوفان کی زد میں آکر 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبک9افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آندھی اور طوفان سے اتر پردیش کے مرادآباد، مظفرنگر، میرٹھ، امروہہ اور سنبھلاضلاع میں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ آندھی طوفان کی وجہ سے 15لوگوں کی جانیں گئی۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی 28مئی کو آندھی طوفان نے یوپی میں کافی تباہی مچائی تھی طوفان کی وجہ سے اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بجلی کی زد میں آکر 9افراد ہلاک ہو گئے تھے۔وہیں 6افراد زخمی ہو گئے۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری اونیش اوستھی نے بتایا تھا کہ اناؤ ضلع میں پیر کو بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور اور رائے بریلی سے بھی دودو لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے غور طلب ہے کہ مئی کے آغاز سے اب تک شمالی ہند کی مختلف ریاستوں میں طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔طوفان کی زد میں آنے سے 150 سے زیادہ جانیں گئی ہیں۔بڑے پیمانے پراملاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خاص طور پر اتر پردیش میں آندھی طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف، قومی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح حالانکہ موسم صاف رہا، لیکن محکمہ موسمیات نے دھول بھری آندھی چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں جمعہ کو اچانک دھول بھری آندھی چلنے کے بعد یہاں کا کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم ہو گیا۔